عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے محافظ ہوتے ہیں، عمران خان

اسلا آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عوام کو باہر نکل کر پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر ایک غیر ملکی طاقت کے مقامی ساتھیوں کے ذریعے ہونے والے اس تازہ ترین اور سب سے بڑے حملے اور میرجعفر اور میر صادق کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More