سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان سندھ جیولرز ایسوشی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت اضافہ کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر آ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More