اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کے آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جا رہے ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More