امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

واشنگٹن: امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، ڈپٹی فائر کمشنر نے بتایا کہ عمارت میں آگ کا پتہ لگانے والے ڈیٹکیٹرز ناکارہ تھے۔ ان کا کہنا تھا وہ 35 سال ڈیوٹی نبھا رہے ہیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے خطرناک آگ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 8 لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان بچائی اور عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ 3 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی میئر جم کینی نے اسے شہر کی تاریخ کا نہایت ہی افسوسناک دن قرار دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More