وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں نبی کریمﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More