کراچی: احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ایمانداری کا میک اپ کیا ہوا تھا، رپورٹ نے چہرہ بے نقاب کر دیا، یہ ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے، وقت آگیا قوم فراڈ کرنے والوں کا احتساب کرے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کر دیا گیا، ہر پاکستانی ملکی خود مختاری بچانے کیلئے کردار ادا کرے، عمران خان کو ملکی خود مختاری کا سودا نہیں کرنے دیں گے، حکومت اسٹیٹ بینک کی سالمیت ختم کر رہی ہے، حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے عمران نیازی نے سرنڈر کر دیا، سیاسی وزیراعظم پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، عمران خان فوری طور پر مستعفی ہوں۔