اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کا پیسہ بچانے اور ن لیگ کی حکومت کے مقابلے میں 138 فیصد کم لاگت پر چار رویہ سڑک کی تعمیر پر وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو مبارک دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اور این ایچ اے شفاف طریقہ کار سے قومی پیسہ بچانے پر مبارک باد کے مستحق ہیں، چار لین ہائی وے کی تعمیر پر ن لیگ حکومت کے مقابلے میں 138 فیصد لاکت کم آئی، این ایچ اے کا ریونیو بڑھا، پانچ ارب سے زائد کی زمین قبضہ مافیا سے چھڑائی، عالمی مہنگائی اور قیمتیں بڑھنے کے باوجود یہ کامیابی قابل تحسین ہے۔
Congratulations to Min of Communication & NHA for saving public money through transparency & digitisation:4 lane highway – 138% reduced cost from PMLN govt; 125% increase in revenues & Rs.5.18 bn worth land freed from encroachments. All this despite global price hikes & inflation pic.twitter.com/50kqlFDgAQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2022