اسلام آباد: نیب افسران نے احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پرعدالت نے توہین عدالت کیس ختم کردیا۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ احاطہ عدالت کی بے توقیری پر کارروائی شروع کی۔
نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ افسران غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ عدالت نے تحریری معافی پر نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کردیا۔