اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست ہے۔

اراکین پنجاب اسمبلی نے ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ، یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، ہماری حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، پنجاب میں رواں مالی سال 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے،
محکمہ ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں، پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے، گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More