ملتان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے گھی اور آٹا غائب، عوام پریشان

ملتان: مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا تو دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی ہفتوں سے گھی اور آٹا دستیاب نہیں جسکے باعث شہری ضروری اشیاء طازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہر اولیاء ملتان کے باسیوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ ایک طرف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور گھی بھی غائب ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بھی چیز بازار سا زارا سی سستی ہو وہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ناپید ہوجاتی ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے ہوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور آٹے کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاسکی۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زبانی دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے مہنگائی کم کی جائے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کوکم کرتے ہوئے انکی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More