امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ

واشنگٹن: امریکا میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے ویکسین اور علاج کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔

امریکا میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی اور صرف نیویارک میں منکی پاکس کے ایک چوتھائی کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال دنیا بھر میں منکی پاکس کے 26 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو اب مشکل ہو گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More