قاسم سوری کی طرف سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری کے استعفوں سے متعلق بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا استعفے منظور نہ کرنے کا بیان حقائق کے برعکس ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ استعفے موصول ہونے پر ضابطے کے تحت منظور کر کے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت 60 روز کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More