آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آرمی سائبر کمانڈ کے دو اہم اداروں سائبر ڈویژن اور سنٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خوش آمدید کہا۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نئی سائبر کمانڈ کی خدمات کو بتدریج تینوں سروسز کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا، کمانڈ قومی سطح پر ہم آہنگی کے لیے قومی سائبر اقدامات کا حصہ بھی بنے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More