تازہ ترین
انگلینڈ میں ہوٹل، ریستوران اور پَب دوبارہ کُھل گئے

انگلینڈ میں ہوٹل، ریستوران اور پَب دوبارہ کُھل گئے

لندن: (05 جولائی 2020) انگلینڈ میں ہوٹل، ریستوران اور پَب دوبارہ کُھل گئے جبکہ سماجی دوری اور دیگر حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے برطانوی حکومت نے قوانین کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث تین ماہ سے زائد عرصے تک عائد پابندیوں کے بعد انگلینڈ میں ہوٹل، بارز اور ریستوران دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ سماجی دوری اور دیگر حفاظتی ضوابط پر عمل آمد کو یقینی بنانے کیلئے برطانوی حکومت نے قوانین کو مزید آسان بنا دیا ہے، مثال کے طور پر گاہکوں کو پارکنگ میں بھی خوراک اور مشروبات فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں ابھی تک معمولات زندگی میں نرمی نہیں کی گئی ہے۔ براعظم یورپ میں کووڈ انیس کے سبب سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد چوالیس ہزار سے زائد ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top