معروف اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

کراچی: ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار مسعود اختر میں چند روز قبل پھیپھڑوں کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت مختلف رہنماؤں اور شوبز کے افراد نے مسعود اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

معروف اداکار کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے گہر ے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسعود اختر نے زندگی بھر فن کی خدمت کی، وہ بہت مشفق انسان تھے اور کئی باری الحمرا کی گورننگ باڈی کا حصہ رہے، الحمرا کے لیے ان کی خدمات مثالی تھیں۔

واضح رہے کہ مرحوم کے اکلوتے بیٹے کا انتقال بھی 5 ماہ قبل ہوا تھا جس کے بعد سے ہی ان کی طبیعت ناساز رہنی لگی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More