پیپلز پارٹی پر آصف علی زرداری کی گرفت ہو چکی ہے

ٹنڈوجام: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر آصف علی زرداری کی گرفت ہو چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے جبکہ ملتان اور بدین جلسے میں زمین آسمان کا فرق تھا، ملتان نے پیپلز پارٹی سے منہ موڑ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کا شہری سمجھتا ہے پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں، پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے، بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی، کراچی کا باشعور شہری پوری نظر رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گا، سندھ حکومت کی سیکیورٹی اور پروٹوکول نہیں لوں گا۔ ملتان میں کیا ہوا وہ بلاول بھٹو کو دیکھنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان میں خالی پنڈال سے بلاول بھٹو خطاب کررہے تھے، بلاول کو دیکھنا چاہیے ملتان نے ان کو کیوں مسترد کیا، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، زرداری سوچ کےساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن متفق نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More