دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائےتاوان میں ملوث تھے۔

ایک دہشت گرد کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ۔ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More