ملک میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 63 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 872، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 710 ہزار 200، پنجاب میں 4 لاکھ 87 ہزار 407، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 872 بلوچستان میں 34 ہزار 711، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 355 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 873 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 230 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 878، خیبر پختونخوا 6 ہزار 37، اسلام آباد 985، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More