پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنر بنالئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔

عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔ لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مبثر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے رہے دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں جبکہ دو دو میچز جیت کر باالترتیب 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More