ایما واٹسن فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر یہود دشمن قرار

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی مقبول ترین سیریز ’ہیری پوٹر‘ کی اداکارہ ایما واٹسن نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی پوسٹ کی جس پر انہیں یہود دشمن قرار دے دیا گیا ہے۔

ایما واٹسن کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں، جہاں انہوں نے فلسطینی احتجاج کی تصویر شئیر کی جس پر ’یکجہتی ایک فعل ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔

https://www.instagram.com/emmawatson/p/CYPyQZcvfLN/?utm_medium=copy_link

ہالی ووڈ اسٹار نے تصویر کے ساتھ حقوق نسواں کے لیے جدوجہد کرنے والی کارکن سارہ احمد کی نظم بھی شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یکجہتی کے لیے ضروری نہیں کہ ہماری جدوجہد یا ہمارا دکھ مشترک ہو یا پھر ہماری امید ایک ہی ہو۔

ایما واٹس کی پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی ان کے خلاف ہو گئے، یہاں تک کے  امریکا میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے انہیں ’یہود دشمن‘ قرار دیا۔

انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘ کے مترادف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More