وفاقی حکومت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کرنے جارہی ہے

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل تین ماہ سے پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے، اب حکومت پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر کرنے جا رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے روز مہنگائی بڑھ رہی ہے ، کراچی کے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں ، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا، ایل این جی میں کرپشن ہوئی ،گیس بحران سب کے سامنے ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم حکومت کی ساتھی ہیں ، ملک میں گیس بحران ہے ، صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ،کسانوں کوکھادنہیں مل رہی،ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے،لوگ زندگی بچانےوالی ادویات بھی نہیں خریدسکتے،آٹےکی قلت کاخدشہ ہے ، حکومتی نالائقی اورنااہلی کی سزاعوام کودی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More