سانحہ سیالکوٹ: مقدمے کے ابتدائی چالان میں 85 ملزمان نامزد

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے میں اہم پیشرفت، پولیس نے مقدمے کا ابتدائی چالان تیار کرلیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے ابتدائی چالان تیار کر لیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان کو سی سی ٹی وی سمیت دیگر شوائد سے شناخت کیا گیا جبکہ چالان میں مرکزی ملزمان کا کرادر تحریر کیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ چالان میں ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی لف کی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم اور پراسکیوشن کے اجلاس میں منظور ی کے بعد چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More