پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ امید ہے  الیکشن کمیشن ان کی فنڈنگ کی اسکروٹنی بھی ایسے ہی کرےگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی  پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جتنے ہمارے اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوگی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے۔بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ،مفادات اوربھتہ خوری میں فرق دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی اسکروٹنی ایسے ہی کرے گا۔ یہ  رپورٹ  سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ دارنہ کے مفادات کے تحفظ کو بے نقاب کرے گی۔عوام دیکھیں گے کیسے سرمایہ داروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More