دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ڈھاکا: ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے، کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجایا جائے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے اور میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ خیال رہے پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More