سندھ میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں کیوں اضافہ کیا گیا

کراچی: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ نواز شریف سے سوال پوچھو تو کہتے ہیں ملک زرداری نےلوٹا اور زرداری سے پوچھو تو کہتے ہیں ملک نواز شریف نے لوٹا، جعلی ڈگری سے متعلق صحافی کا سوال گول کرگئے۔

وفاقی وزیر مراد سعید آج سندھ اسمبلی پہنچے جہاں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر مراد سعید کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے۔ کہتے ہیں ،18ویں ترمیم کایہ مطلب نہیں کہ ساراپیسہ زرداری کےاکاؤنٹ میں جائے گا، سندھ میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں کیوں اضافہ کیا گیا، یہاں ہر چیز دیگر صوبوں سے مہنگی فروخت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف پر ٹی ٹیز کیس اور کرپشن الزامات ہیں، انسانی حقوق کی کمیٹی کوپرچی چیئرمین بلاول بھٹو چیئر کرتے ہیں، یہ حال ہے اپوزیشن کا، نواز شریف سے ملک لوٹنے کا پوچھو تو وہ زرداری پر الزام لگاتے ہیں، زرداری سے پوچھو تو وہ کہتے ہیں ملک نواز شریف نے لوٹا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگرپی پی حکومت میں ہوتی توویکسین بھی پیسوں کی لگانی پڑتی، کورونا وائرس کے دوران ایک صاحب انیل کپور بنے گھوم رہے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More