روس کا ایک اوریوکرینی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرینی شہر لیسیچنسک اور فرنٹ لائن ریجن لوگانسک کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یوکرین کے مشرقی علاقے لوگانسک میں لیسیچنسک آخری اہم شہر ہے جو ابھی تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔ روس کا دعویٰ درست ثابت ہونے پریہ روسی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی اور وہ یوکرین کے مشرقی حصے کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکیں گی۔

یوکرینی دارالحکومت کییف سے واپس ہٹنے کے بعد سے روسی فورسز اس محاذ پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More