لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے

لاہور: پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے۔ شہر کی چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ صحت کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ کا سیمپل لیا گیا۔ جہاں چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے۔ یہ یونین کونسلز علامہ اقبال ٹاون اور سمن آباد کے علاقے میں ہیں۔

انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب رملہ علی کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد جا کر ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے کہ انسداد پولیو کی زیادہ سے زیادہ مہمات چلائی جائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ پر ای پی آئی کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دس میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More