تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: (04 جولائی 2020) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور مزید 2 نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ضلع کلگام کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کا محاصرہ جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ قابض بھارتی افواج کے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران 54 کشمیریوں کو قتل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top