گورنر پنجاب اور عثمان بزدار اسلام آباد طلب، پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور تینوں رہنماوں کی ملاقات میں پنجاب کےسیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی۔ میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق نمبرگیم کے بارے میں بریف کریں گے۔

نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔

یا رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نےچوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعدعمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب مقرر کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More