ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ: آج ہی حکم جاری کرینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف، سپریم کورٹ میں از خود نوٹس پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت کئی سیاستدان اور وکلا کی بڑہ تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ دوران سماعت بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کا آغاز ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آج صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سماعت کررہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے درخواست پرآج ہی سماعت کرینگے، اور ہم آج ہی کوئی حکم جاری کرینگے۔

ایڈووکیٹ نعیم بخاری اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی میں کل ہونے والی کارروائی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More