کراچی: شہر میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔