کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 7 پیسے مہنگی کردی گئی

کراچی: کراچی کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے اکتوبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے سات پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مہنگائی کی ستائے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔ کراچی کی عوام کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی۔ اکتوبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 7 پیسے مہنگی کردی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی حصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی، فیصلے سے کراچی کے صارفین پر ایک ارب 91کروڑ روپےکا بوجھ پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More