سندھ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، کاروباری اوقات محدود کرنے پر غور

کراچی: اومی کرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے پر غور شروع کردیا۔ اسکولوں اور کاروبار بند کرنے کے حوالے سے 2 سے 3 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

‏دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے رواں سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول تیار کر لیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی تفصیلات کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے لٸے جاٸیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال شارٹ سلیبس کے تحت امتحانات لئے گئے لیکن رواں سال مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More