معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی حکومت نے ناکامی کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے، پہلے چھ ماہ کا تجارتی خسارہ چوبیس اعشاریہ اناسی ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ برآمدات میں چودہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمی جبکہ درآمدات تریسٹھ فیصد بڑھ کر انتالیس اعشاریہ اکانوے بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی، ‏صرف چھ ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں سو فیصد اضافہ قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور چینی ایکسپورٹ کر کے امپورٹ کی گئی،اس پر احتساب کے ادراے بھی خاموش رہے ایک طرف تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری طرف حکومت ایکسپورٹس بڑھنے کا دعوی کر رہی ہے، معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More