سانگھڑ: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

سانگھڑ: جھول تھانے کی حدود اچھی مسجد کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

جھول تھانے کی حدود اچھی مسجد کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار سوار 45 سالہ جیئل شاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جوکہ ٹنڈومٹھاخان کا رہائشی تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More