مسجد الحرام میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی

ریاض: سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔

ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔ خیال رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین کی انتظامیہ نے گزشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔

کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More