ڈالر مزید سستا، 169 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید سستا ہو کر169روپے75پیسے کا ہوگیا۔

ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے بعد ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 79 پیسے کمی دیکھی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 5 روپے52 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More