اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کی اہم ہدایت

اسلام آباد : حکو مت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا ۔ وزیراعظم نے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولت کارافسران کے تقرر اور خصوصی سیکشن و ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک اور بڑا اقدام کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کا حکم دیاہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 39وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کار افسر مقرر کیے جائیں ، وزیراعظم نے13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں خصوصی سیکشن اور ڈیسک قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سہولت کار افسران گریڈ 19سے کم کے نہیں ہوں گے اور وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کر یں گی ۔وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنز 21 روز میں کارروائی مکمل کر کےرپورٹ دیں،اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خدمات کی فراہمی اور دیگرامور سے متعلق آگاہی میں معاونت میسر ہو گی ۔ وزارت خارجہ،اوورسیز پاکستانی اوراطلاعات و نشریات اپنے طور پر بھی سہولت کی آگاہی دیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More