ظاہر جعفر کی عدالت میں الٹی سیدھی حرکتیں، ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے، جج

اسلام آباد : سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران آج مرکزی ملز ظاہر جعفر نے الٹی سیدھی حرکتیں شروع کر دیں۔

ظاہرجعفر سمیت کیس کے تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مرکزی ملزم نے کہا کہ میں نے کورٹ میں ایک بات کرنی ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑا کیا تو ظاہر جعفر نے کہا پردے کے پیچھے کیا ہے؟ ملزم کمرہ عدالت میں حمزہ ، حمزہ پکارتا رہا۔

جج سیشن کورٹ عطاربانی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ڈرامے بازی کر رہا ہے اسے لے جائیں۔ پولیس مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اٹھا کر بخشی خانے لے گئی۔ کمرہ عدالت سے نکلنے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس انسپکٹر کا گریبان پکڑ لیا۔

یاد رہے کہ سابق سفیرشوکت مقدم کی صاحبزادی نورمقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More