آصف علی زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کردی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کے مزید ریفرنسز میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کردی۔

آصف علی زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پراسلام آباد کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ سابق صدر کی جانب سے پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی بریت کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔ نیب نے جواب میں توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More