پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سردارداؤدخان اسپتال کےنزدیک حملےقابل مذمت ہیں ، حملوں میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا،بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کرتےہیں، جن کے پیارے دہشت گردی کےاس بہیمانہ واقعے کا شکارہوئے اور ہم زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More