عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے عمران نیازی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین توڑا اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، احسن اقبال نے عمران خان کو ہٹلر کا پیروکار قراردے دیا۔

اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کروایا، وہ آئین شکنی کرتے ہیں اور انہیں ندامت بھی نہیں ہوتی، عمران خان کا پہلا ہدف سی پیک رول بیک کرنا اور چین کو ناراض کرنا تھا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے سی پیک کے منصوبوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور بھارتی شہریوں سے فنڈنگ لیتے رہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان ہر معاملے میں یوٹرن لیتے ہیں، وہ منافقت کی سیاست کے چیمپیئن ہیں، عمران خان نے 5بیان حلفی اپنے دستخط کیساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے، عران خان کو چاہیے کہ وہ اخلاقی طورپر پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سےمستعفی ہوں۔

وفاقی وزرا کے مطابق پی ٹی آئی کو بھارت سے فنڈنگ ہوئی، عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، خیرات کے نام پر لیا گیا پیسہ ذاتی استعمال کیا، سیاسی جماعت کی ممنوعہ فنڈنگ کےحوالے سے قانون موجود ہے، اس معاملے پر مکمل تحقیقات کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More