تازہ ترین
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

لاہور: (03 اگست 2020) نیب کی جانب سے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں تحقیقات کے آغاز نے حکومتی اتحادی کو بھی پریشان کر دیا۔ مسلم لیگ (ق) نے بھی حکومت کے ساتھ سیاسی معاملات پر ارکان قومی اسمبلی کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

سربراہ (ق)لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اہم امورپر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی نے پارٹی قیادت کو اہم امور پرتجاویز دیں۔

اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top