تازہ ترین
وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک میں آٹے کی قلت کے ذمہ دار ہیں، ناصر حسین شاہ

وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک میں آٹے کی قلت کے ذمہ دار ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: (03 اگست 2020) وزیر اطلاعت سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی حکومت ملک میں آٹے کی قلت کے ذمہ دار ہیں، دونوں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب بھی سندھ سے گندم دیگر صوبوں کی طرف جارہی ہے۔ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی؟

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پنجاب کے وزرا اپنی ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ پارٹنرشپ ختم کرکے کارروائی کریں۔ وفاقی وزرا کو چاہیے کہ پنجاب جاکر اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں، پھر الزام لگائیں۔ وفاق کے سمجھدار وزرابھی ناسمجھی والی باتیں کررہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top