تازہ ترین
سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 219 کورونا کیسزر پورٹ

سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 219 کورونا کیسزر پورٹ

کراچی: (03 اگست 2020)سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 219 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ21 ہزار705 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے میں دو اموات ہوئیں۔صوبے میں اموات کی تعداد 2226 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 365 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبک 64وینٹی لیٹرپرہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں گھنٹے میں 95 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کوروناکیسزکی تعداد 86ہزار 595ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں 34، ضلع شرقی 29 ، ضلع کورنگی میں9، ضلع وسطی11، ضلع ملیر10 اور ضلع غربی میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top