وزیراعظم کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا۔ قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے جو ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورکسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More