بزدار حکومت کے گزشتہ تین سال انقلابی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے سال رہے ہیں

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے گزشتہ تین سال انقلابی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے سال رہے ہیں، بزدار حکومت نے محکمہ آبپاشی میں انتظامی بہتری اور مفاد عامہ کیلئے نئی پالیسیز اور قوانین کا آغاز کیا ہے۔

بزدار حکومت کی کارکردگی بارے اپنے بیان میں ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ بزدار حکومت نے محکمہ آباشی میں انتظامی بہتری اور مفاد عامہ کیلئے نئی پالیسیاں اور قوانین کا آغاز کیا ہے، بیراجوں , نہروں کے نظام کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، رودکوئیوں میں پانی کو ذخیرہ اور قابل استعمال بنانے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینالز کی تعمیرو بحالی کے میگا پراجیکٹس سے عوام کو بڑی سہولیات مہیا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے 32 ارب کی خطیر رقم سے جلال پور کینال منصوبہ شروع کیا، ضلع جہلم اور خوشاب کا پونے دو لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ گریٹر تھل کینال ضلع بھکر،لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ اور جھنگ کے قریبا تین لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرے گی، ایس ایم بی لنک کینال کی ترسیل کی صلاحیت 13ہزار کیوسک سے زائد کی جا رہی ہے، بزدار حکومت ہر شعبہ میں ریکارڈ کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More