ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ختم کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2031 تک ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

سال 2000 میں لانچ کیا گیا خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرایا جائے گا۔ یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔ امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔

ناسا کے مطابق تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کے لیے خلائی اسٹیشن کی جگہ لیں گے۔ یاد رہے اس وقت خلا میں ناسا کی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کامیابی سے دو مرحلے مکمل کر لیے ہیں، دوسرے مرحلے میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا سب سے بڑا آئینہ مکمل طور پر کھل گیا ہے اور اب یہ دوربین فوکس کرنے کے لیے تیار ہے۔

جدید جیمز ویب دوربین کی مدد سے اب کائنات کے کئی ایسے حصوں پر تحقیق کی جا سکے گی جو اب تک انسان کی پہنچ سے بہت دور تصور کئے جاتے تھے.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More