ملتان میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ہی شہر اولیاء میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔

شہراولیاء ملتان میں مہنگائی پر قابو نہ پایا جاسکا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں ہونےوالے اضافے سے ایک مرتبہ پھر آٹا گھی چینی دالیں سبزیاں اور گوشت عوام کی قوت خرید سے تجاوز کرگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئے روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتی ہے جس کی وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہونے والا مسلسل اضافہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول ادویات آٹا گھی چینی گوشت اور دیگر اشیائے خوردوونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ عزت سے زندگی گزار سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More