پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

پشاور: ملک بھر کی طرح پشاور اور اس کے مضافات کے عوام بھی سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور سی این جی کی بندش کے باعث شدید عذاب سے دوچار ہیں۔

سردیوں میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی پشار اور اس کے مضافات میں گیس کے بحران میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس ناپید ہونے سے شہریوں کو کھانے اور ناشتوں کے لالے پڑ گئے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ شہری کہتے ہیں حکومت کے پاس غریبوں کو رلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔

گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا نوٹس بھی کام نہ کرسکا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پشاور اور صوبے کے اکثر حصوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شییڈنگ اور کم پریشر پر کا مسلہ 42 گھنٹوں میں حل کرنے کے احکامات پر اب تک عمل نہ ہو سکا۔

شہر کے اکثر حصوں میں گیس کی کمی نے گھروں کے چولھے ٹھنڈھے کردیے۔ گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی کی قیمیتیں بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے نانبائیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More